ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مایاوتی آج غازی آباد اور سنبھل میں کریں گی انتخابی ریلیاں

مایاوتی آج غازی آباد اور سنبھل میں کریں گی انتخابی ریلیاں

Mon, 06 Feb 2017 20:44:05    S.O. News Service

لکھنؤ، 06 فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی کل منگل کو ریاست میں انتخابی مہم کے تحت غازی آباد اور سنبھل ضلع میں دو انتخابی عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ اس پروگرام کے تحت مایاوتی کا پہلا انتخابی جلسہ عام غازی آباد ضلع میں سی پی ڈبلیو ڈی میدان، پولیس لائن کے سامنے ہوگا جبکہ دوسری جلسہ عام سنبھل ضلع کے چندوسی بائی پاس، گاؤں -مولاگڑھ، سنبھل چوراہا، چندوسی میں منعقد ہوگا۔ اس کے اگلے دن بدھ کو بی ایس پی سربراہ بدایوں اور شاہ جہاں پور ضلع میں جلسے سے خطاب کرنے کا پروگرام مقرر ہے۔ مایاوتی اب تک ریاست میں بی ایس پی امیدواروں کی حمایت میں میرٹھ، علی گڑھ، بلندشہر، ہاتھرس، مظفر نگر، ایٹہ، بریلی اور فیروز آباد ضلع میں انتخابی جلسے سے خطاب کر چکی ہیں۔
 


Share: